back

DSP/ASP Hayatabad

fai
2024-05-29 05:26:33


Reason for Visit:
Review: *حیات آباد پشاور میں راہزنی کے بڑھتے ہوئے واقعات.* حیات آباد فیز 6 اور 7 کے بعد اب فیز 2 اور دیگر فیزیز میں بھی راہزنی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں. اب گنجان ابد سیکٹرز میں بھی دن دیہاڑے حیات اباد کی عوام کو ان کی قیمتی اشیاء سے گن پوائنٹ پر محروم کر دیا جاتا ہے اور زودکوب بھی کیا جاتا ہے اور گولی بھی مارنے سے دریغ نہیں کرتے. بجلی کی تاریں، لوہے/المونیم کے فریم ،موبائل-فون، بٹوہ، کارژز، لیپ ٹاپ وغیرہ کے راہزنی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. شا کس، جمرود، سپینہ وڑئ کی طرف سے دیوار توڑ کر ہے لوگ داخل ہو کر واردات آرام سے کرکے چند منٹوں میں غائب ہو جاتے ہیں. متاثرہ شہری کی حیثیت سے چند گزارشات پیش کرنا جاہتا ہوں، اس کو بااختیار زمہ دار اداروں تک پہنچا دیں. 1. پولیس ہیلپ لائن 24x7 کا اہتمام کیاجاے تاکہ عوام بروقت رپورٹ کرسکے اور تمام چوکیاں کو الرٹ کر سکے. 2. تہجد اور دوپہر کے وقت کی خصوص مانیٹرنگ کی جایے. 3. ہیلپ لائن ڈیسک کے نمبر کی تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو بروقت مدد فراہم کی جائے. 4. رایڈر فورس کو الرٹ رکھا جائے. 5. سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے. 6. DRS Police اور حیات اباد کی ریزیڈنس مشترکہ کمیٹی فعال ہو اور عوام کو اس مسلسل ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے. *ایک متاثرہ شہری.* ٢٨ مئ ٢٠٢٤


Your Reply